• news

جسٹس قاضی عیسیٰ کیخلاف دائر ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے: افتخار چودھری

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جس سے حکومت کی ناہلی واضح ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے ۔پاکستان کے تمام وکلا اس معاملے پر یکسو ہیں۔ان خیالات کا اظہارسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے گذشتہ روز لاہور میں گفتگو کے دوران کیا۔ وہ اپنی سیاسی پارٹی کے رہنما رائے طاہر کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر تعزیت کے لیے آئے۔ اس موقع پرایڈووکیٹ مدثر چوہدری سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل ،عدنان رؤف ایڈووکیٹ اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔افتخار چودھری نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے ریفرنس دائر کرنے سے قبل حکومت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کابینہ کی منظوری کے بغیر سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکتے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ قاضی فائزعیسی ٰکے معاملے پر تمام وکلا انکے ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وکلا کے دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن