پیپلز پارٹی 10 جون کو مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کریگی: فریال تالپور
فیصل آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وویمن کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 10جون کے بعد مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ عمرانی حکومتی ٹیم اننگز کھیلنے سے پہلے پولین لوٹ جائیگی ۔ کپتان اپنی نااہلی سے عوام کی نظروں میں بری طرح ذلیل و خوار ہو رہا ہے عد ل و انصاف اور میرٹ کا راگ الاپنے والی تحریک انصاف نے میرٹ کی دھجیا ں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے دعووں کی نفی کردی ہے ، رشتے داروں دوستوں کوسرکاری خرچے پر مفت عمرہ کروانا کیا اقرباپروری اورحکومتی بدیانتی نہیں تو کیا ہے ؟ عوام لاوار ث اور حکومتی انسان دشمن نظام اور رویوں کا شکار ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کے ہمراہ سابق مشیر وزیر اعظم محمد ریا ض چوہدری کی قیادت میں آنے والے فیصل آباد کے پارٹی رہنمائوں سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔