بزنس کمیونٹی مسائل ایک آواز ہوکر اجاگر کرے اور حکومت تک پہنچائے:گورنر سندھ
کراچی ( وائس آف ایشیا)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وعدہ کیا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل بالخصوص پانچ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسئلے سے درپیش مشکلات پہنچاکر انہیں حل کرانے کی کوشش کریں گے، فیڈریشن کی قیادت بزنس کمیونٹی متحد رہ کر مسائل کے حل کیلئے آواز بلندکرے اوراپنے مسائل ایک پلیٹ فارم سے ایک آواز ہوکر اجاگر کرے اور حکومت تک پہنچائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اورچیئرمین دین گروپ آف کمپنیز ایس ایم منیر کی جانب سے مقامی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دی گئی عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی شیخ،عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب، سردار یاسین ملک،عقیل کریم ڈھیڈھی،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرزبیرطفیل،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،خالدتواب، بشیر جان محمد، ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان، سابق سینئرنائب صدر مظہراے ناصر،سینیٹر عبدالحسیب خان، خوش بخت شجاعت،مناظر اے ناصر،وسیم وہرہ،نوراحمد خان، دانش خان، اشرف میا، عبداسیع خان،عبدالرحیم جانو، ملک خدابخش،ہانگ کانگ کے مہمان سعید الدین،پروفیسر اعجاز فاروقی،احمدشاہ،اکبر فاروقی،شکیل ڈھینگڑا،حنیف گوہر،ایس ایم جاوید،فواد جاوید،شجاعت علی بیگ،زبیر چھایا، شرف الدین میمن،منا ظراے ناصر، بریگیڈئرابوزر،فرزانہ خان،یمنیٰ خان،فریحہ،عاصمہ،رائمہ آدم،افشاں،سعیدہ بانو،مریم چوہدری،نورافشاں،مسعوداحمد،عرفان سروانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے لیکن میری دعا ہے کہ ملک میں معاشی حالات بہتر ہوجائیں اور ہم اس کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں می مکمل ساتھ دے رہے ہیں، ملکی معیشت کی درستگی کیلئے مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ فیڈریشن چیمبر زکی قیادت سے مل کر مثبت فیصلے کریں اور ایسا بجٹ لایا جائے جس سے نہ صرف ملک کا صنعتی شعبہ مضبوط ہو بلکہ عوام کی مشکلات بھی کم ہوسکیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کی رقم دوبارہ300ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔ایس ایم منیرنے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حالات خراب ہیں اور مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے،معیشت کے حالات اچھے نہیں ہیں اورہم حکومت کے ساتھ ہیں تاکہ وزیر اعظم حالات بہتر بنا سکیں،امید ہے کہ حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔ملک شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوتا،ہماری خوہش ہے کہ ہمارے ملک کی اکنامی درست ہوتاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔عید ملن کا مقصد ایک جگہ جمع ہونا اور عید کی خوشیاں بانٹناہے، اب تک ہمارا یونائٹیڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے 5الیکشن جیت چکا ہے اورچھٹا الیکشن بھی بھرپور اکثریت سے جیتیں گے،ملکی حالات کے سلسلے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورگورنر سندھ عمران اسماعیل سے بات چیت ہوئی انہو ں نے یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بات کریں گے۔انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ انکی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ پاکستان کی معیشت کو سخت چیلنجز ہیں،بڑھتی ہوئی درآمدات اور گرتی ہوئی برآمدات تجارتی خسارے میں اضافے کا سبب ہیں اور اگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کمایا گیا سرمایہ پاکستان نہ آتا تو مشکلات مزید بڑھ جاتیں۔صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان نے بتایا کہ نومبر میں اسلامک چیمبر کی میٹنگ کراچی میں ہوگی جس میں 52ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے اس موقع پر انویسٹمنٹ کانفرنس بھی ہوگی۔