حکومتی غفلت، رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے
پشاور (آن لائن) حکومت کی غفلت کے باعث رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 21کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سب سے زیادہ کیسز خیبر پی کے سے سامنے آئے ہیں۔ بنوں میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز رونما ہوئے ہیں جن کی تعداد 7ہیں خیبر پختونخوا میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ 15کیسز رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ سال پولیو کے بارہ کیسز سامنے آئے تھے اور 2017کے دوران آٹھ کیسز سامنے آئے تھے ۔ جبکہ 11لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے بھی محروم رہے۔