• news

ایپکا مطالبات کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی:اکرم گجر

ننکانہ صاحب( نامہ نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب کے صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب حاجی محمد اکرم گجر اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ایپکا ننکانہ غضنفر علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت نے حالیہ بجٹ میں ایپکا کے تمام جائز مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو صوبہ بھر کے ملازمین سڑکوں پر احتجاج کرنے اور احتجاجی دھرنے دینے پر مجبور ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ایپکا آفس ننکانہ صاحب میں مقامی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایپکا اپنے مطالبات کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن