• news

ڈی پی او شیخوپورہ کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ضلع بھر میں تمام ایس ایچ او کو منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کیخلاف علاقے میں بھرتی ہوئی لہر کوکم کرنے اور اس میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری کے متعلق ہدایات جاری کردی ۔ جس پر ایس ایچ اوتھانہ خانقاہ ڈوگراں ، ایس ایچ او بھکھی ، ایس ایچ او سٹی مریدکے ، ایس ایچ او تھانہ نارنگ اور ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریانے اپنے اپنے علاقے میں منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے ان کے قبضہ سے کثیر تعداد میں دیسی اور ولایتی شراب اور منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرلیے۔

ای پیپر-دی نیشن