• news

حکومت دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی :عارف خان سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نواز شریف نے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے فوج کے ساتھ مل کر آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد شروع کیا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اغواء برائے تاوان کو روکنے کے لیے رینجرز کے ساتھ مل کر آپریشن کیے تھے جس سے ملک میں مکمل امن و سکون ہو گیا تھا اور کاروباری سرگرمیاں بڑھ گئی تھیں مگر عمران خان کی موجودہ پالیسیوں نے ملک کو ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں لے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں بھارت امریکہ اسرائیل دہشتگردی کروا رہا ہے خطہ میں امن کیلئے تمام پڑوسی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کریں کشمیر بین الاقوامی ایشو ہے جس کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگا رہی ہے جس سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن