اسلا م ایک مکمل ضابطہ حیات ہے :رانا نصیر احمد ‘عمر نصیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں اور الفجر ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین رانا عمر نصیر خاں نے کہا ہے کہ قوم کو باہمی اخوت اور اتحادویگانگت کے مظاہرہ کے ساتھ ساتھ عبادت اورنیکی کواپنی زندگی میںجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا، ہمیںرضائے الٰہی اورمحبت رسول ؐ کی اطاعت و فرمانبرداری کیلئے خود کو تیار کرنے کی ضرورت ہے اسلا م ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جوانسان کودنیا وآخرت میںکامیابی کاراستہ دکھلاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان رہنمائوں نے کہا کہ اللہ اوراسکے پیارے حبیب مکرم ؐ کی اطاعت میں گزاری جانیوالی زندگی ہی آخرت میں کام آئے گی ماہ رمضان المبارک کے بعد بھی تلاوت قرآن مجید، نوافل کی ادائیگی اور نیکی کے عوامل سرانجام دیکر مسلمان اپنے نامہ اعما ل میں نیکیوں اورثواب کا وزن بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔