• news

قصور’’لیگل فریم ورک آف چائلڈ ابیوز کیسزز اور نئے قوانین ‘‘ کے عنوان پر ایک روز ہ ورکشاپ

قصور(نمائندہ نوائے وقت)آر پی اوشیخوورہ ریجن سہیل حبیب تاجک کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس قصور میں ’’لیگل فریم ورک آف چائلڈ ابیوز کیسزز اور نئے قوانین ‘‘ کے عنوان پر ایک روز ہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا،جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے حقوق اور تحفظ بارے آگاہی پھیلانا ہے اور پولیس افسران کوبچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسز کی تفتیش کو جدید طریقہ سے کرنے کیساتھ ساتھ نئے قوانین کے متعلق بتانا ہے،ورکشاپ میں مہمان خصوصی میڈم سدرہ ہمایوں بچوں کے حقوق کی کارکن،ایڈووکیٹ احمد مجیدنے لیکچر دئیے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الٰہی،ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید،ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران ضلع قصور نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے پولیس افسران نے لیکچر سنا۔ورکشاپ کے دوران بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے قوانین کی ترامیم ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ورک،کریمنل لاء کے متعلق واقفیت، جونائل جسٹس سسٹم آرڈیننس کی بنیادی خصوصیات،بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کے چالان قانونی سقم سے پاک کرکے عدالتوں میں جمع کرانے کے طریقہ کار اورجنسی تشدد سے بچوں کی شخصیت پر اثرات کے متعلق بتایا گیا ۔ورکشاپ کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مقررین نے پولیس افسران کو ہدایت کہ وہ سکول اور کالجزکا وزٹ کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن