• news

’’سلیکٹیڈ حکومت نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی ‘‘

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال ،جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی ، عمران اعجاز ڈوگر،چودھری عمران چدھڑ،محمد آصف شاہین، میاں ذیشان پرویز،میاں زاہد حسین جالندھری نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے ملکی مسائل میںاضافہ کرکے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیںمہنگائی کی وجہ سے عوام شاپنگ تک نہیں کرسکے تحریک انصاف کی حکومت نے 100 روزہ پلان سمیت کسی بھی ایک وعدہ کو پورا نہیں کیا عمران خان نے ہر بات کے بعدیوٹرن لیکر جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مرکز ومحور ہمیشہ سے ملکی بقاء اور عوامی فلاح رہا ہے اگر تحریک انصاف کے پاس کوئی ویژن اور مشن ہوتا آج عوام حقیقی ریلیف ملتا نااہل اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے مسائل میں کمی نہیںبلکہ اضافہ ہوا ہے ان رہنمائوں نے کہاکہ اپوزیشن کا اتحاد سے ثابت ہوجائیگا کہ آج بھی ہماری سیاست غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیساتھ ساتھ ملکی بقاء ہے۔

ای پیپر-دی نیشن