• news

5 سال مل گئے تو پاکستان کا بہتر چہرہ سامنے لائیں گے: شاہ محمود قریشی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم نے 27 فروری کو بھارت کو واضح پیغام دیا بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم اکٹھی ہوئی۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے والی قوتوں کو شکست ہوئی۔ بھارت پوری دنیا میں پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے۔ ہماری فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا۔ ملک میں بیرونی کے علاوہ اندرنی مشکلات بھی ہیں۔ ہمیں حکومت میں آئے ابھی 109 ماہ ہوئے ہیں ہم نے ان 10 ماہ میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں۔ دس ماہ میں اندرونی و بیرونی محاذپز چیلنجز کا سامنا ہے۔ فروری میں قوم کو 1965 جیسا متحد دیکھا۔ دشمن ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ مکار دشمن او آئی سی میں بھی گھس گیا جہاں اسے منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے فور پر گرے لسٹ میں آگیا تھا۔ بھارت میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے۔ او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر کے مظالم کو اجاگر کیا۔ کئی دہائیوں کے بعد دنیا کو کشمیریوں کے حوالے سے جگانے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت رواں ماہ امریکہ میں ہونے والے ایف ٹی ایف اے کے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کرے گا۔ جو دس ماہ پہلے ایک دوسرے کے دست و گریباں تھے آج ان کو کیا ہوگیا ہے۔ آج یہ لوگ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ آج یہ لوگ سرمایہ کاری کو روکنا اور روزگار کے مواقع ختم کرنا چاہتے ہیں، آج یہ لوگ اکٹھے ہوکر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہمیں پانچ سال مل گئے تو پاکستان کا بہتر چہرہ سامنے لائیں گے۔ تحریک انصاف کے خوف اور احتساب سے بچنے کیلئے یہ سب ایک ہورہے ہیں۔ عمران خان 10 جون کو روسی صدر کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن