• news

ریاست کو نیا بیانیہ جاری کرنا ہوگا، اب حکومت پر آخری وار کرینگے: فضل الرحمن

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ اب ریاست کو نئے حالات میں نیا بیانیہ دینا ہو گا۔ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف 13 حلیف مارچ کئے، اب اس حکومت پر آخری وار کرنا ہے۔ اپوزیشن کا وسیع تر اتحاد قائم ہوا ہے۔ نااہل حکومت کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ ڈی آئی خان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف مؤقف واضح ہے۔ اپوزیشن اتحاد مضبوط ہو چکا ہے۔ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔مولانا فضل الرحمنٰ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں کٹھ پتلی ناجائز حکومت کے خلاف جہاد جائز ہے تو پھر پاکستان میں کٹھ پتلی کی مسلط حکومت کو کیسے جائز قرار دیکر تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سے زیادہ ملک کا وفادار کوئی نہیں ہو سکتا‘ ہم ملک کے خیرخواہ ہیں‘ جعلسازی اور دھاندلی سے بنائی گئی حکومت کو گھر بھیج دینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن