عمران خان اور چینی صدر 13جون کوبشکیک میں ملاقات کریں گے
بیجنگ(آئی این پی)وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چین کے صدر شی جنپنگ کی ملاقات 13جون کو شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او)کے رکن ممالک کی سربراہ کونسل کے19ویں اجلاس کے موقع پر ہوسکتی ہے،یہ اجلاس بشکیک میں منعقد ہورہا ہے،اس اجلاس کے موقع پر دونوں رہنمائوں کو باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔دونوں ممالک ایک دوسرے کے اتحادی ہیں،اور ان میں مثالی تعلقات قائم ہیں دونوں ممالک آپس میں اعلیٰ سطح تبادلہ خیال اور اجلاسوں کے دوران باقاعدہ ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر 12سے 16جون تک کرغستان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔12سے 14جون تک صدر شی کرغستان کے دورے پر ہونگے۔