عوام کوا پنے حقوق کیلئے باہر نکلنے کا شعور ہی نہیں:امان اللہ
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر کامیڈین امان اللہ نے کہا ہے کہ فن سے وابستہ ہوئے چالیس برس بیت گئے ہیں اور اب ا تھک گیا ہوں ،جب لوگوں کو مسائل کی وجہ سے دکھی دیکھتا ہوں تو پھر انہیں ہنسانے کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے ۔ پاکستان ہر لحاظ سے زرخیز ملک ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ہر دور میں لوٹا گیا ہے ۔ یہاں ہر حکومت مسائل کی ذمہ داری پچھلی حکومتوں پر ڈال دیتی ہے لیکن ان کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ عوام کو اپنے حقوق کا شعور ہی نہیں ، انہیں معلوم ہی نہیں بجلی ، گیس اور بچوں کی فیسیں کیسے کم کرانی کیلئے باہر نکلنا ہے ؟۔ انہیں بس موبائل فون ، دو پان اور موٹر سائیکل دیدیں ۔ مجھے تھیٹر پر کام کرتے ہوئے چالیس سال کا عرصہ بیت گیا ہے اور اب میں تھک جاتا ہے لیکن جب لوگوں کو مہنگائی اور حالات کی وجہ سے پریشان دیکھتا ہوں تو میر ے اندر انہیں ہنسانے کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے اور اسی طرح یہ سلسلہ چل رہا ہے ۔