• news

قومی ویمنز سافٹ بال ٹیم ایرانی چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزارت کھیل ایران کی جانب سے پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کو دعوت موصول، قومی ویمنز سافٹ بال ٹیم ایران میں شیڈول چار قومی ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، فیڈریشن کے سیکرٹری آصف عظیم کے مطابق ایران کی وزارت کھیل کی جانب سے باضابطہ طور پر دی جانے والی دعوت پاکستان سافٹ بال فیڈریشن نے قبول کر لی ہے ، اصفہان ویمنز فرینڈلی سافٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے ایران کی فیڈریشن آف سپورٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مقابلوں کے دوران طعام، قیام اور سفری سہولیات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔آصف عظیم کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ رواں ماہ ایران کے شہر اصفہان میں شیڈول تھی، تاہم ماہ رمضان کے سبب قومی ویمن ٹیم کی تشکیل اورتربیت کے لیے وقت نہ ہونے پرپاکستان نے چیمپئن شپ کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی، جو ایران نے قبول کرلی اوراب ایونٹ اگلے ماہ منعقد ہوگا۔قومی فیڈریشن کے صدر کے مطابق چیمپئن شپ کے لیے اوپن ٹرائلز کے بعد ایک مضبوط قومی ویمن ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن