رافیل ندال نے بارہویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں مردوں کی چیمپئن شپ سپین کے33 سالہ رافیل نڈال نے جیت لی۔فرنچ اوپن میں آسٹریا کے ڈومینیک تھیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی لیکن رافیل نڈال نے انھیں کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے یہ فائنل میچ چھ تین، پانچ سات، چھ ایک اور چھ سے جیتا۔فرنچ اوپن 2019ء کا فائنل میچ گزشتہ برس کے فائنل میچ کا ری پلے تھا کیونکہ دونوں فائنل میچ کھیلنے والے وہی کھلاڑی تھے۔ گزشتہ برس کا میچ بھی نڈال جیتے تھے اور رواں برس کے فائنل میچ میں بھی کامیابی دفاعی چیمپئن ہی کو حاصل ہوئی۔