• news

اداکار جمیل فخری کی 8ویں برسی منائی گئی

لاہور (شوبز ڈیسک) پی ٹی وی کے معروف عالم ڈرامہ اندھیرا اجالا کے پولیس انسپکٹر جعفر حسین ا داکار جمیل فخری کی 8ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ 1946کوجنم لینے والے معروف اداکار جمیل فخری نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔جمیل فخری نے60کی دہائی کے اوائل میں اداکاری میں قدم رکھا اور مرتے دم تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔ وہ 9جون 2011کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے ۔جمیل فخری نے50سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا۔ان کے ڈرامے دلدل، تانے بانے، وارث، بندھن، ایک محبت سو افسانے اور اندھیرا اجالا میں ان کا کردار سپر ہٹ ثابت ہوا۔ جمیل فخری اپنے جواں سالہ بیٹے کی موت کے غم میں اندر ہی اندر گھلتے رہے جس کے نتیجے میں ان پر فالج کا حملہ ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن