• news

فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی ،آج بھی لاز وال کردار کی تلاش میں ہوں: میرا

لاہور( شوبز ڈیسک)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے ، زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میںاچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں ، ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے ۔ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصاً تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے ۔ میں خوب جانتی ہوں کہ کون کس زاویے سے بات کر رہا ہے اور ا س کا اصل مقصد کیا ہے ۔ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اس کی بھی ایک حد مقرر کر رکھی ہے۔ فلم انڈسٹری میں مجھے اتنا تجربہ ضرور ہو گیا ہے کہ کون آپ کا دوست او ر کون دشمن ہے اور میں اچھے برے کی تمیز بھی کر سکتی ہو ں ۔ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی بلکہ وہ اپنے لئے بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے ۔ میرے کریڈٹ پر بہت اچھے کردار موجود ہیں لیکن آج بھی ایسا کردار اد اکرنے کی خواہش ہے جسے میرے پرستار مدتوں میری نسبت سے یاد رکھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن