• news

اپو زیشن کا مشتر کہ اجلاس آج پا رلیمنٹ ہا ئوس میں ہو گا، اختر مینگل کو بھی شرکت کی دعوت

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شر یف کی زیر صدارت اپو زیشن کا مشتر کہ اجلاس (آج) منگل کو پا رلیمنٹ ہا ئوس میں ہو گا، اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو بھی اجلاس میں شر کت کی دعوت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطا بق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت (آج) منگل کو اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگا۔ اپوزیشن کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بجٹ ‘ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس‘ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل پر ایوان میں متفقہ موقف اپنانے اور احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن