• news

بجٹ بنانا مشکل ، ایسی سنگین مالی صورتحال نہیں دیکھی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زرداری ایک محب وطن منجھے ہوئے سیاستدان اور بہادر رہنما ہیں انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ان کے حوصلے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کو نہیں روک سکتیں مراد علی شاہ نے کہا کہ زرداری صاحب کی گرفتاری پر کارکن صبر اور حوصلے سے کام لیں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں ڈرانا دھمکانا سرکاری یا غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر گز یہ برداشت نہیں کروں گا کہ کوئی زبردستی دکانیں یا کارروبار بند کرائے اور اسلحے کی نمائش یا ڈنڈا برداری کرکے ہراساںکرنا بھی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر اس قسم کی کوئی بھی حرکت کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو مجھے ہٹائو لیکن وفاقی حکومت باقی کراچی کے عوام کو کیوں تکلیف دے رہی ہے میں گزشتہ دس سال سے بجٹ بنا رہا ہوں لیکن اب صورتحال مشکل ہے انہوں نے یہ بات علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ سولجر بازار میں سوگوار خاندان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن