• news

شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کے داخلے ، جلسے ، جلوسوں ، اجتماعات ، پر پابندی عائد

میرانشاہ (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت جلسے، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ دفعہ 144 کا اطلاق غیر مقامی سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔صوبائی انتخابات سے قبل دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں نے شکوہ کیا ہے، ا نہوں نے کہا کہ 144 کے نفاذ کے بعد اب ہم اپنی انتخابی مہم کیسے چلائیں گے؟۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر خان نے بتایا کہ ڈی پی او کی درخواست پر صوبائی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مراسلہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پی کے کو بھیجا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ بھی ڈی پی او کی درخواست کی روشنی میں کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن