ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو جرمانے کا مقصد ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانا ہے: ایف بی آر
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے حکام نے آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کیلئے جرمانے کا قانون لانے کی تجویز کے بارے میں کہا ہے اس کا مقصد ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے اس وقت کل آبادی کا ایک فیصد ٹیکس نیٹ میں ہے جبکہ کاروربار سے وابستہ تاجر وں ڈبلز تعداد ٹیکس نٹ میںشامل نہیں ان کو ٹیکس نٹ میں شامل کرنے کیلئے ایف بی آر نے ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ جو افراد ٹیکس نٹ میں نہیں ان کے بارے میں جمع کئے جانے والے ڈیٹا کی مدد سے انکو ٹیکس نٹ میںشامل کرایا جائے گا اور اگر وہ ٹیکس دیں گے تو ان کو ٹیکس دہندگان کا درجہ مل جائے گا لیکن اگر انہوں نے ٹیکس ادا نہ کیا تو پھر قانون کے مطابق ان پر جمانے عائد کئے جائیں گے ایف بی آر کے حکام نے واضح کیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اس متعارف کرائے جانے والے قانون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔