• news

اٹینڈنٹس کی سہولت نہ دی گئی تو میری زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے، زرداری کا ڈی جی نیب پنڈی کو خط

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ دیا آصف زرداری نے خط کے متن میں کہا ہے کہ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں مجھے دن رات اٹینڈنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ایک اٹینڈنٹ دن اور دوسرا رات کو صحت کی نگرانی اور ادویات دیتا ہے دوران حراست مجھے دو اٹینڈنٹس کی سہولت فراہم کی جائے نہال چند اور لیاقت علی کو میرے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے اگر اٹینڈنٹس کی سہولت نہ دی گئی تو میری زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن