• news

73کروڑ کے اخراجات ،385آسامیاں : جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بجٹ تجاویز منظوری کیلئے ارسال

لاہور (معین اظہر سے) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے بجٹ کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جو تجاویز منظوری کے لئے بجھوائی گئی ہیں ان کے مطابق 73 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کے علاوہ 385 اسامیاں پیدا کی جائیں گی جن مین سے 95 گزٹیڈ ملازمین جبکہ 290 نان گزٹیڈ ملازمین کی اسامیاں ہونگی جس میں 1 اسامی گریڈ 21 میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، جبکہ ایک سیکرٹری کی گریڈ 20 میں اسامی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی گریڈ 19 میں دو اسامیاں، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کی گریڈ 18 میں 7 اسامیاں، اور سیکشن آفیسر کی گریڈ 17 میں 13 اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ 12 کروڑ روپے کی نئی گاڑیاں، 1 کروڑ 62 لاکھ روپے فرنیچر، 30لاکھ روپے کے کمپیوٹر، انٹرٹیمنٹ اینڈ گفٹ کے لئے 50لاکھ روپے، جبکہ مالی امداد کے لئے 1 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔ بلڈنگ کے کرائے کے لئے 3 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔ لاہور شہر میں فی ملازم حکومت تقریبا13 لاکھ روپے سالانہ خرچ کرتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 19 لاکھ روپے سالانہ فی ملازم خرچ ہونگے۔ 385 اسامیوں کی تنخواہوں کی مد میں تقریباً ایڈیشنل چیف سیکرٹری آفس پر سالانہ 35 کروڑ تنخواہو ں کی مد میں خرچ کئے جائیں گے ۔ جبکہ پی ایس او اے سی ایس کی 1 اسامی پرائیوٹ سیکرٹری 4 اسامیاں، سپرٹنڈنٹ کی 7 اسامیاں، پروٹوکول آفیسر کی 1 اسامی، اسٹنٹ پروٹوکول افیسر کی 2 اسامیاں، ریزڈنٹ افیسر کی ایک اسامی، سینٹری انسپکٹر کی ایک اسامی کے علاوہ پرسنل اسٹنٹ کی 12 اسامیاں بھی پیدا کی جارہی ہیں۔ سنیر سکیل سٹینو گرافر کی 8 اسامیاں ، اسٹنٹ 34 اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ سٹینو گرافر کی 18 ، اور سنیر کلرک کی 44 اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ 38 کروڑ روپے دیگر کاموں پر خرچ ہونگے جن میں ڈاک ٹیلی فون، گیس بلوں ، واٹر بلوں بجلی بلوں ، ٹرولینگ الاونس ، پٹرول ، پرنٹنگ ، اور سیمنار ورکشاپ، اور دیگر الاونس میں خرچ کئے جائیں گے۔ 73 کروڑ کا تخمینہ ہے مگر سال کے آخر تک 1 ارب کے اخراجات ہو جائیں گے ۔ اتنی زیادہ رقم خرچ کرنے کے باوجود ابھی تک اختیارات کی تقیسم کا کوئی فارمولہ حکومت نہیں بنا سکی ہے چیف سیکرٹری لاہور میں بیٹھیں گے تمام محکموں کے سیکرٹری لاہور میں ہونگے فیصلے تو لاہور سے ہی ہونگے، یہ اضافی اخراجات کا حکومت کو کیا فائدہ ہو گا اس سوال کا کسی اعلی حکومتی عہدے دار کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن