نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے دوبارہ درخواست دیدی: ڈاکٹر عدنان
لاہور (نیٹ نیوز) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو مزید نگہداشت کی ضرورت ہے۔ جیل میں تسلی بخش انداز میں نہیں دیکھا جا رہا۔ حکومت پنجاب سے نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت کے لیے دوبارہ درخواست کی ہے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صحت سے متعلق سنگین خطرات لاحق ہیں، انہیں کئی موذی امراض کا سامنا ہے اس کے باوجود جیل میں تسلی بخش انداز سے نہیں دیکھا جا رہا۔ ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ نواز شریف کو مسلسل نگہداشت کی ضرورت ہے۔