ڈالر 1.70 روپے اضافے کے ساتھ 150.50 کا ہوگیا، سونا 700 روپے تولہ مہنگا
لاہور (کامرس رپورٹر)عید کی چھٹیوں کے بعد مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 150 روپے 10 پیسے کا ہو گیاجبکہ یورو اور پاونڈ بھی مہنگے ہو گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر ایک روپے 50 پیسے کے اضافے سے 150 روپے 10 پیسے رہی انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 3 روپے 57 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 64 پیسے،، اور برطانوی پاونڈ 2 روپے 60 پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 52 پیسے کا ہو گیاہے ۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے 70 پیسے کے اضافے سے 150 روپے 50 پیسے ہو گئی اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت بھی 2 روپے کے اضافے سے 171 روپے اور برطانوی پاونڈ کی ایک روپے کے اضافے سے 191 روپے ہو گئی۔ دریںاثناء مقامی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوگیا اور اس کا ریٹ 71700 روپے سے بڑھ کر 72400 روپے ہوگیا ہے۔
ڈالر، سونا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کم ہو گئے ہیں۔ 31 مئی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 88 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 19 کروڑ ڈالر کم ہوکر سات ارب 86 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
زرمبادلہ