• news

قطب شمالی میں روس، چین کی موجودگی ہمارے مفادات کیلئے خطرہ ہے: امریکہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ قطب شمالی میں روس اور چین کی بڑھتی موجودگی اس کے قومی مفادات کے لئے خطرہ ہو سکتی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کی قطب شمالی حکمت عملی پر کانگریس کے لئے نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطب شمالی کے خطے میں روس اپنی موجودگی کو تقویت دیتے ہوئے اپنے شمالی ساحل کے ساتھ نئے فوجی یونٹ بنا رہا ہے، پرانے ہوائی اڈوں اور بنیادی ڈھانچہ جات کی تجدید کر رہا ہے اور نئے فوجی اڈے تعمیر کر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق روس، روسی قوانین پر عمل نہ کرنے والے غیر ملکی بحری جہازوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی کئی بار دھمکی دے چکا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطب شمالی خطے میں چین نے اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک کر دیا ہے جو ایشیا اور یورپ کو ملاتے ہوئے وسیع و عریض اقتصادی خطے کو جنم دے گا۔ رپورٹ کے مطابق مستقبل میں چین بحر شمالی میں آبدوزیں تعینات کر سکتا ہے۔نئی حکمت عملی میں کہا گیا ہے کہ قابل بھروسہ دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے لئے امریکی وزارت دفاع امریکی اتحادیوں سے تعاون کرے گی، امریکی فوج کی گشتی اور مواصلاتی صلاحیتوں کو تقویت دے گی اور کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گی جو بڑے برف شکن بحری جہاز تیار کر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق روس، روسی قوانین پر عمل نہ کرنے والے غیر ملکی بحری جہازوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی کئی بار دھمکی دے چکا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطب شمالی خطے میں چین نے اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک کر دیا ہے جو ایشیا اور یورپ کو ملاتے ہوئے وسیع و عریض اقتصادی خطے کو جنم دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن