• news

یمنی فوج کا گورنری الضالع میں آپریشن اہم کمانڈروں سمیت 60 حوثی باغی ہلاک

صنعاء (این این آئی )یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی جنوبی گورنری الضالع میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں اہم کمانڈروں سمیت 60 جنگجوئوں کوموت کے گھاٹ اتارنے کے ساتھ ساتھ کئی اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے ہیں۔جھڑپ میں باغیوں کی فوجی گاڑیاں اور بڑی تعدار میں اسلحہ بھی تباہ‘ حبیل ‘ وادی النربیریات‘ حجر سمیت کئی اہم مقامات آزاد کرا لئے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق الضالع میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں مارے جانے والے کمانڈروں کی شناخت محمد احمد صغیر الغیل المعروف ابو علی، علی احمد یحییٰ ملاح المقبول المعروف ابو سامی، علی احمد حسن الخولانی المعروف ابو سیف اور سلطان احمد یحییٰ الاجرش المعروف ابو زید کے ناموں سے کی گئی ۔یمنی فوج نے کہاکہ اس نے شمال مغربی ضالع میں باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران حبیل، وادی الزبیریات، باجی، شخب اور حجر کے علاقے باغیوں سے آزاد کرالیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سرکاری فوج سلیم اور الفاخر جب کہ شمال میںً قعطبہ ڈاریکٹوریٹ میں باغیوں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ لڑائی میں باغیوں کی فوجی گاڑیاں اور دیگر اسلحہ کی بڑی مقدار تباہ ہوگئی ہے۔یمنی فوج نے کہاکہ اس نے شمال مغربی ضالع میں باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران حبیل، وادی الزبیریات، باجی، شخب اور حجر کے علاقے باغیوں سے آزاد کرالیے۔

ای پیپر-دی نیشن