کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن میچکل ، بارش کا بھی امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)بارہویں آئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بھی موسم کی مداخلت کا امکان ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ڈے میچ کا ٹاس 10بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہونا ہے،مقامی وقت کے مطابق شام 4اور رات 8بجے بھی رم جھم کا امکان ہے، یوں کم از کم 2بار میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 9بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس میںپاکستان نے 4 میچ جیتے اور 5میں شکست ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میںبارش سے پاکستانی مہم پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں آسٹریلیا کیخلاف بدھ کو شیڈول ورلڈکپ میچ میں موسم کی مداخلت کا امکان ہے۔موسمیاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق دن میں کم از کم دوبار موسم کی مداخلت کا امکان ہے،ٹانٹن میں صبح 7کے بعد 10اور پھر ایک بجے بارش ہوسکتی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ڈے میچ کا ٹاس 10بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق 2بجے ہونا ہے،مقامی وقت کے مطابق شام 4اور رات 8بجے بھی رم جھم کا امکان ہے، یوں کم از کم 2بار میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے،اس دوران میدان زیادہ گیلا ہوگیا تو میچ کی امیدوں پر پانی پھر جائیگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مجموعی طور پر ابھی تک 103ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں،ان میں سے گرین شرٹس صرف 32میں سرخرو ہوئے،67میں مات کھائی،ایک مقابلہ ٹائی ہوا جبکہ 3بے نتیجہ رہے،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 9بار آمنے سامنے ہوئی ہیں،پاکستان نے 4جیتے اور 5میں شکست ہوئی ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹاونٹن میں پہلی بار ون ڈے میچز کھیلیں گی۔