• news

کوہلی نے بھارتی تماشائیوں کے اسمتھ کیساتھ برے سلوک پر معافی مانگ لی

لندن (آئی ا ین پی)ورلڈکپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں کے ناروا سلوک پر ویرات کوہلی کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔اوول میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران بھارتی تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹیون اسمتھ پر آوازیں کسنے لگنے جس کے جواب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی بیٹنگ کے دوران تماشائیوں کے پاس گئے اور انہیں چپ رہنے کا مشورہ دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی اس واقعے پر بھارتی شائقین سے ناراض نظر آئے۔کوہلی نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں تنگ کیا جاتا، بھارتی شائقین نے بری مثال قائم کی ہے۔بھارتی کپتان نے بھارتی شائقین کی جانب سے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر سے معذرت بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن