• news

بلاول بجٹ تقریر کا کچھ حصہ خاموشی سے سننے کے حق میں تھے‘ ہنگامہ آرائی پر تذبذب

اسلام آباد (محمد نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کی بجٹ تقریر کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی‘‘ کے بارے میں تذبذب کا شکار رہی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کا کچھ حصہ خاموشی سے تقریر سننے کا حق میں تھے اس کے بعد حالات دیکھ کر احتجاج کرنے کی حمایت کی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے منگل کو قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے آصف علی زرداری کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کو اس بات کا یقین دلایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کا پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا جائے گا لیکن سپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ہمراہ خاموشی سے بجٹ تقریر سنی لیکن اس نے سپیکر کی طرف سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ بھر پور احتجاج کیا منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتیں بھر پور احتجاج کے حق میں تاہم تھیں تاہم پیپلز پارٹی کچھ تقریر خاموشی سے سننے کی حامی تھی مسلم لیگ (ن) کے ارکان حکومت کے خلاف پلے کارڈ بنوا کر لائے تھے۔متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں طے پا گیا ہے بجٹ اجلاس میں حکومت پر مسلسل دبائو بڑھایا جائے گا اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کرلی ہے ، بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا۔ جمعہ کو احتجاج میں مزید شدت آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن