تنخواہوں میں کم سے کم 913 زیادہ سے زیادہ 6612 روپے اضافہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کا اعلان کیا ہے جبکہ گریڈ 17سے گریڈ 20 کی تنخواہوں میں 5 فیصد ایڈھاک ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ اس سے کس سکیل میں کس سرکاری ملازم کی تنخواہ میں کم سے کم اضافہ کتنا ہوا ہے، زیادہ سے زیادہ اضافہ کتنا ہوا ہے، اس کی تفصیل یہ ہے۔ گریڈ1 میں کم سے کم اضافہ 913 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1783 روپے ہے۔ گریڈ 2 میں کم سے کم اضافہ 931 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1921 روپے ہے ۔ گریڈ3 میں کم سے کم اضافہ 961 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 2113 روپے ہے ۔ گریڈ 4 میں کم سے کم اضافہ 990 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 2310 روپے ہے۔ گریڈ5 میں کم سے کم اضافہ 1026 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 2526 روپے ہے۔ گریڈ 6 میں کم سے کم اضافہ 1062 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 2742 روپے ہے۔ گریڈ 7 میں کم سے کم اضافہ 1099 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 2929 روپے ہے ۔ گریڈ8 کا کم سے کم اضافہ 1138 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3148 روپے ہے۔ گریڈ 9 کا کم سے کم اضافہ 1177 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3367 روپے ہے ۔ گریڈ 10 کا کم سے کم اضافہ 1216 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3616 روپے ہے۔ گریڈ 11 کا کم سے کم اضافہ 1257 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3897 روپے ہے ۔ گریڈ 12 کا کم سے کم اضافہ 1332 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 4212روپے۔ گریڈ 13 کا کم سے کم اضافہ 1426 روپے جبکہ زیاددہ سے زیادہ اضافہ 4576 روپے ہے۔ گریڈ 14 کا کم سے کم اضافہ 1518 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 5028 ہے ۔ گریڈ 15 کا کم سے کم اضافہ 1612روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 5602 روپے ہے۔ گریڈ 16 کا کم سے کم اضافہ 1891 اور زیادہ سے زیادہ اضافہ 6451 روپے۔ گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک اضافہ جو کہ 5 فیصد ہوا ہے اس کے مطابق گریڈ 17 کی کم سے کم تنخواہ میں اضافہ 1519 جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ3819 ہوا ہے۔ گریڈ 18 کی تنخواہ میں کم سے کم اضافہ 1918 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ میں اضافہ 4788 روپے ہے ۔ گریڈ 19 کی تنخواہ میں کم سے کم اضافہ 2961 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 6011 روپے ہے۔ اسی طرح گریڈ 20 کی تنخواہ میں کم سے کم اضافہ 3455 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 6612 روپے ہوا ہے۔