• news

مریم کا خطاب سینہ زوری کے مترادف ہے‘ راج کماری کا دور ختم ہو چکا‘ ظل سبحانی جیل میں ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کا عوام کے مسائل سے دور دور کا واسطہ نہیں ہے مریم نواز کا خطاب چوری اوپر سے سینہ زوری کے مترادف ہے ‘ مریم صفدر سمجھے آج ان کی شہنشائیت کا دور نہیں ہے ‘ راج کماری کا دور ختم ہو گیا، ظل سبحانی جیل میں ہے ۔ نواز شریف عدالت کے اندر جھوٹے ثابت ہوئے‘عدالت میں ثابت ہوا شریف خاندان نسل در نسل لٹیرا ہے‘ان کو جواب دینا ہو گا کہ رائے ونڈ محل اور بیرون ملک اثاثے کیسے بنے‘عمران خان نے ان کی کرپشن ثابت کرنے کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تو ان کی چیخیں آسمان کو بلند ہو رہی ہیں‘قانون آزاد ہوتے ہی طاقتور کرپٹ خاندان جیل کے اندر ہیں‘وزیر اعظم پر تنقید سے پہلے اپنا کرپشن زدہ چہرہ ضرور دیکھیں‘عمران خان قوم کو ان کی نسل در نسل غلامی سے نجات دلانے کا جہاد کر رہے ہیں‘عمران خان قوم کے مسیحا ہیں۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر کے ظفر وال میں جلسہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر کا عوام کے مسائل سے دور دور کا واسطہ نہیں ہے ‘ مریم صفدر سمجھے آج ان کی شہنشائیت کا دور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالت کے اندر جھوٹے ثابت ہوئے۔ عدالت میں ثابت ہوا شریف خاندان نسل در نسل لٹیرا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان نے 24 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔ان کو جواب دیناہو گا کہ رائے ونڈ محل اور بیرون ملک اثاثے کیسے بنے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو زخمی کیا۔ نواز شریف نے قوم کی بجائے اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچا۔صرف سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خاندانوں کے اثاثوں میں 85 فیصد اضافہ ہوا۔ قانون آزاد ہوتے ہی طاقتور کرپٹ خاندان جیل کے اندر ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ عمران خان قوم کے مسیحا ہیں جو قوم کو ان کی نسل در نسل غلامی سے نجات دلانے کا جہاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو تو سپریم کورٹ نے بھی جھوٹا قرار دیا تھا، جلسوں میں جھوٹ بولنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے، ن لیگ کی پالیسی ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نسل درنسل غلامی کا دور گزر گیا، اب عوام راج کرے گی، پاکستان کا قانون اب آزاد ہوگیا ہے، اب عوام کی حکمرانی ہے، قوم کی ہر بیٹی راج کماری ہے۔گزشتہ رات وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے دوران آڈیو کے مسئلہ پر معاون خصوصی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی صورتحال کے باعث سگنل اور تکنیکی مسائل پیش آئے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ایسے تیر پھینکے جو نشانے پر لگے ہیں،

ای پیپر-دی نیشن