نواز شریف کو سر کا خطاب دینے کیخلاف کیس، وفاقی حکومت نے درخواست کی مخالفت کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو سر کا خطاب دینے کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سر کا خطاب دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نواز شریف نے برطانیہ کی طرف سے سر کا خطاب حاصل کیا، نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، آرٹیکل62، 63 کے تحت وہ اہل نہیں رہے۔ عدالت نواز شریف کو دیا گیا سر کا خطاب واپس لینے کا حکم دے۔ وفاقی حکومت نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 259کے تحت صدرپاکستان کی مشاورت سے نوازشریف کوبرطانیہ نے یہ خطاب دیا۔ درخواست گزار نے معاملے کے 17 سال بعد عدالت سے رجوع کیا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کی جائے۔