• news

مودی کا یوٹرن، اجازت کے باوجود پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنیکا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کا ارادہ بدل دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے چند روز قبل بشکیک کیلئے وی وی آئی پی طیارے کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی،پاکستان نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجازت 13 جون کو بھارت سے کرغزستان فضائی روٹ استعمال کرنے کے لئے دی گئی تھی تاہم اجازت ملنے کے بعد مودی سرکار نے پینترا بدل لیا۔ ذرائع کے مطابق مودی کا طیارہ اب پاکستان کے بجائے عمان ایران اور مشرقِ وسطیٰ ممالک سے گذر کر بشکیک جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن