امریکی پابندیوں کے باعث 81 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس آچکے
کابل (اے پی پی)افغان حکومت نے کہا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 81 ہزارافغان مہاجرین ایران سے وطن واپس آچکے ہیں جن میں سے نصف کو ایرانی حکومت کی طرف سے واپس بھیجا گیا اور نصف تعداد ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر واپس آئی ہے۔افغان وزارت برائے بحالی مہاجرین کے ترجمان رضا بحر کے مطابق ایران سے واپس بھیجے گئے افغان مہاجرین میں سے کچھ واپس ایران جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت تقریباً 24 لاکھ افغان مہاجرین ایران میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں۔