• news

چینی وزیراعظم سے صدر عالمی بنک کی ملاقات‘ غربت میں کمی پر اتفاق

بیجنگ(آئی این پی)چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ سے عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے ملاقات کی۔ملاقات میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیراعظم لی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین اور عالمی بنک کے درمیان تعاون چینی اصلاحات اور کھلے پن کی عمل سے مکمل مطابقت رکھتا ہے،جبکہ فریقین کے درمیان گزشتہ40سال سے قرض اور دیگر شعبوں میں جدت ،کھلے پن ،شفافیت اور بامعنی تعاون جاری ہے۔عالمی بنک کے صدر نے کہا کہ چین نے معاشی پیداوار اور ترقی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اوربڑی تعدادمیں عوام کوغربت سے نجات دلائی ہے،ورلڈ بنک چین کے ساتھ کثیر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔تاکہ اس سے عالمی سطح پرترقی اورفریقین کو فائدہ حاصل ہو۔غربت میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن