• news

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک راک سٹار کی طرح نظر آتے ہیں، یائر نیتان یاہو

واشنگٹن (اے پی پی) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتانیاہو نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک راک سٹار کی طرح ہیں۔ امریکی ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صدر ٹرمپ کی تعریفوں کے پْل باندھ دیئے اور امریکی صدر کو راک سٹار قرار دے دیا۔ یائر نے صدر ٹرمپ کے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے اور شام کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت تسلیم کرنے کے فیصلوں کا ذکر کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ اسرائیل اور یہودی عوام کے اس وقت تک کے بہترین دوست ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کے اپنے سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے، پورے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کی وجہ سے یہودی تاریخ میں ٹرمپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے لے کر اب تک امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ، پورے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت قبول کرنے جیسے متعدد اسرائیلی حمایت کے حامل فیصلے کرچکے ہیں جنہیں فلسطینیوں سمیت امت مسلہ تسلیم نہیں کرتی۔

ای پیپر-دی نیشن