جولائی میں میزائل دفاعی نظام ترکی کے حوالے کریں گے: روس
ماسکو(این این آئی)روس جولائی میں اپنا ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس -400 ترکی کے حوالے کردے گا۔اس بات کا اعلان کریملن کے مشیر یوری اْشاکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے رکن ملک ترکی کے روس سے اس سودے پر امریکا سخت نالاں ہے اور اس نے ترکی کو یہ دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر وہ روس کے ساتھ میزائل نظام ایس -400 کی خریداری کے سودے سے دستبردار نہیں ہوتا تو وہ اس کے ساتھ ایف 35 لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری سے بھی دستبردار ہوجائے گا۔