برطانیہ اور چین کے درمیان اقتصادی مذاکرات 17 جون کو ہوں گے
لندن (اے پی پی) برطانیہ اور چین کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے براہ راست مذاکرات 17 جون کو ہوں گے۔ یہ بات برطانیہ کی وزارت خزانہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چین جیسے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات برطانیہ کے عالمی مستقبل کے لیے اہم ہیں۔