• news

بھارت:آگرہ بار کونسل کی خاتون صدر ساتھی وکیل منیش کے ہاتھوں قتل

آگرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں آگرہ کی عدالت میں بار کونسل کی خاتون صدر درویش یادیو کو اْن کے ساتھی وکیل نے گولیاں مار کر قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے بار کونسل کی پہلی خاتون صدر 38 سالہ درویش یادیو کو ساتھی وکیل منیش نے گولی مار کر قتل کردیااور خود کو بھی گولی مار لی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔خاتون وکیل درویش یادیو دو روز قبل ہی بار کونسل کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں اور اپنے پہلے دورے پرعلی گڑھ عدالت پہنچی تھیں جہاں اپنے اعزاز میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کے فوری بعد ساتھی وکیل نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔وکیل منیش شرماکی حالت نازک جبکہ پولیس نے آلہ قتل لائسنس یافتہ پستول کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن