ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 57 رنز درکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کیریئر کے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 57 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر کوہلی کامیاب ہو گئے تو وہ 11 ہزار رنز مکمل کرنیوالے بھارت کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن جائیں گے، کوہلی نے 229 میچز میں 41 سنچریوں کی مدد سے 10943 رنز بنا رکھے ہیں. زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔