شاداب خان آج کل سپریم فارم میں نہیں : مصباح الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ شاداب آج کل اپنی سپریم فارم میں نہیں ہیں جس طرح وہ ما ضی میں پرفارم کرتے ہو ئے آرہے تھے۔ شاداب خان ایک سٹرائیک بائولر ہیں، ٹیم میں اٹیکنگ بائولر کا ہونا ضروری ہے، چاہے پچ جیسی بھی ہو۔ شاداب خان کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاید اس وجہ سے شامل نہیں کیا کہ کپتان نے سوچا ہو گا کینگروز لیگ سپن کو زیادہ اچھا کھیلتے ہیں۔ ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ شاداب آج کل اپنی سپریم فارم میں نہیں ہیں جس طرح وہ ما ضی میں پرفارم کرتے ہو ئے آرہے تھے۔