ورلڈ کپ، وہاب ریاض کا نویں نمبر پر سب سے بڑا سکور
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے 45رنزکی اننگز کھیلی۔یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا اس نمبر پر سب سے بڑا سکور ہے۔اس سے قبل نویں نمبر پر یہ ریکارڈ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ لیگ سپنر عبدالقادر کے پاس تھا جو کہ انھوں نے 1983کے ورلڈ کپ کے دوران برمنگھم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 41رنز بناکر قائم کیا تھا۔