• news

دہشتگردی کیلئے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول، سخت مؤقف اپنایا: پومپیو،پاکستان کی جوہری سرگرمیوں پر تحفظات ،بجٹ میں عسکری امداد شامل نہیں:ایلس

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ، ایجنسیاں)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے۔واشنگٹن میں امریکہ بھارت بزنس کونسل کے 44ویںسالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا، صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔ ادھر جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی امریکی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے بیان میں کہ ہے کہ لشکر طیبہ، جیش محمد تنظیمیں سرگرم رہیں تو دنیا مستقل خطرہ میں جیش محمد کے سربراہ پر اقوام متحدہ کی پابندی سے دنیا کو پیغام ملا ہے دنیا دہشت گردی برداشت نہیں کرے گی۔ پاکستان بھارت تعلقات کی تعمیر نو دو نکات مفاہمت اور انسداد دہشت گردی بہت اہم ہوں گے۔ گزشتہ برس پاک امریکہ تجارتی حجم بلند ترین سطح 6 ارب ڈالر سے زائد پر پہنچا امریکہ کے 2020 بجٹ میں پاکستان کیلئے عسکری امدادی فنڈ شامل نہیں بجٹ میں پاکستان سے تعلق سویلین امدادی پروگراموں پر توجہ ہوگی پاکستان سے عسکریت پسند گروپوں کیخلاف ناقابل واپسی مستحکم اقدامات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت پیچیدہ، نتیجہ خیز رہے ہیں۔ جنوبی ایشیائی سٹریٹجی کے تحت افغان امن عمل کیلئے پاکستان کا تعاون حاصل کرنے پر زور رہا ہے۔ پاکستان امریکہ دونوں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کی اہمیت سمجھتے ہیں امریکہ کو پاکستان کی جوہری سرگرمیوں پر تحفظات بھی ہیں۔ افغان امن عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ افغانستان کو دہشت گردوں سے پاک پرامن بنانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہے۔ چین، ایران سے مستقل جنوبی ایشیائی خطہ امریکی قومی سلامتی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ جنوبی ایشیائی امریکی کمپنیوں کیلئے تجارتی ، سرمایہ کاری شعبوں میں بھی بہت اہمیت ہے۔
پومپیو، ایلس

ای پیپر-دی نیشن