نوکری کیلئے 500/- روپے جمع کروائیں
مکرمی! پچھلے ماہ ایک سرکاری دفتر میں کلاس فور کی اسامیاں اخبار میں آئیں جس کے لیے ہر ایک اسامی کیلئے آن لائن درخواست دینے کیلئے 500/- روپے مانگا گیا۔ کتنے ظلم کی بات ہے کہ بے روزگار اور اَن پڑھ نوجوانوں سے سرکاری نوکری حاصل کرنے کیلئے 500/- روپے مانگے جائیں۔ آئندہ سرکاری نوکری کیلئے درخواست کیساتھ رقم مانگنے پر پابندی لگائی جائے۔ یہ بے روزگاروں کے ساتھ ظلم ہے۔ (ایم ۔ وائی ناز مغلپورہ لاہور)