مشرف کیخلاف کمیشن بنانے سے عمران کیوں ڈرتے ہیں:رانا محمد طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ مشرف کے خلاف کمیشن بناتے ہوئے عمران نیازی کیوں خاموش ہیں ،نیب کو شہباز شریف ،حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق دکھائی دیتے ہیں لیکن حکومتی وزراء نہیں نظر آتے۔ جس نے ساری عمر دوسروں کی جیبوں سے نکال کر کھایا ہو اسے کیا پتا عام آدمی کیسے گزارا کرتا ہے، بجٹ سے جینا محال ہوجائے گا،حکمرانوں نے عوام کش اور ظالمانہ بجٹ پیش کیا ہے ،کرپشن کی بہتان تراشی کا جواب تو حکمرانوں کو دنیا و آخرت میں دینا پڑے گا، تحریک انصاف نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے قوم سے جھوٹے وعدے کئے، بجلی پانی گیس مہنگی اور ٹیکس لگانے سے عام آدمی پر براہ راست اثر پڑے گا ، حکمران جماعت کو آئی ایم ایف کی غلامی نے قوم کا خون چوسنے پر لگا دیا ہے ،وفاقی بجٹ نے قوم کو مایوس کیا ہے، بجٹ میں 105 ارب کے نئے ٹیکس غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہیں، اگر حکومت میں اپنا وطیرہ نہ بدلا تو پوری قوم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائے گی۔