• news
  • image

پبلک سکول کا اجراء کیا جائے

مکرمی! 2012ء میں ڈپٹی کمشنر میانوالی حال سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع کی طرح میانوالی میں بھی ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا اجرا کریں۔ چنانچہ موصوف نے فوری احکام صادر کر کے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے آغاز کے اقدامات شروع کرائے لیکن اسی اثنا میں ان کا تبادلہ کرا دیا گیا کیونکہ وہ ایک انتہائی دیانتدار محنتی فرض شناس آفیسر تھے۔ انکے تبادلے کے بعد یہ معاملہ سردخانہ میں چلا گیا اب ماشااللہ وہ سیکرٹری تعلیم پنجاب تعینات ہو چکے ہیں۔ انکی خدمت میں التماس ہے کہ ضلع میانوالی میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے اجراء کے لیے حکم صادر کریں تاکہ ضلع میانوالی جیسے پسماندہ ضلع میں ایک معیاری تعلیمی ادارہ قائم ہو جائے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)

epaper

ای پیپر-دی نیشن