• news
  • image

دُعا (جاوید اختر جاوید) 

کاش کوئی انقلابی مردِ مجاہد آئے
جو وڈیرا ازم کو مکائے 
نہ کرے لٹیروں سے ڈیل
لُوٹی دولت واپس لائے
نہ ترس کھائے مگر مچھوں پر
ظالم مگرمچھوں کے نشان مٹائے
ختم کرے مُک مُکا کا نظام 
متناسب نمائندگی اور صدارتی نظام لائے
غربت بیروزگاری ، مہنگائی ناانصافی
پیارے وطن سے مٹائے
انصاف مساوات کر کے قائم
عوام کا سچا لیڈر کہلائے
نہ جھکے غیروں کے آگے
اللہ رسولؐ کے گُن گائے
خدا سے دُعا گو ہے جاوید
اپنے دیس میں کوئی مردِ مجاہد آئے 

epaper

ای پیپر-دی نیشن