کوونٹری فلاورز ور دھنک میوزک اکیڈمی اور کمیونٹی کی عید مِلن پارٹی
کوونٹری شہر میں عید الفطر کی خوشیوں اور جشن کا سلسلہ ابھی بھی ذوق اور شوق سے جاری ہے۔ کوونٹری فلاورز ور دھنک میوزک اکیڈمی اور کمیونٹی نے عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا تو بچے بوڑھے نوجوان سبھی خوشی سے جھوم اٹھے ہر شخص پروگرام میں شرکت کے لیے بے تاب نظر آیا شوں نے رنگ برنگے کپڑے زیب تن کر رکھے تھے۔ ہر کسی کے چہرے پر خوشی عیاں تھی تقریب میں شریک ممتاز سماجی شخصیت چوہدری احمد علی نے کہا کہ آج عید مِلن ہارٹی سے اپنی سوہنی دھرتی پاکستان کی یاد ستا رہی ہے ایسی تقاریب سے جھاں مذہبی تہوار کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے وہاں ہاکستان کا نام بھی بلند ہوتا ہے دھنک میوزک اکیڈمی کے چیئرمین خلیل انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈھول بانسری اور چمٹے اور ستار بجا کر شرکائ کو بے حد محظوظ کیا اور پاکستان کی محبت میں نغمے اور گیت گا کر محفل کو گرما دی انھوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام کے پرچار کے کیے ایسی تقاریب کا انعقاد ضروری ہے بلکہ حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو افراد ایسی تقاریب کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں انھیں اپنی سوچوں کو درست کرنا چاہیے تاکہ ہم مل جل کر صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے چھٹکارہ دلوانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ا تقریب میں شریک کوونٹری فلاور کے صدر عامر چوہدری نے کہا کہ آج کے نفسانفسی کے دور میں ایسی تقاریب کا انعقاد خوش آہیند ہے انھوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے درمیان بھی ایسی شخصیات موجود ہیں جو مذہبی اور قومی تہوار منانے کی بھی مخالفت کرتے ہیں ترقی پسند قومیں اپنے قومی اور مزہبی تہوار جوش اور جذبے سے مناتی ہیں معروف شاعر نجم شیخ اور مبارک کیانی نے کہا کہ عید خوشیاں منانے کا دن ہے اس دن ہمیں اپنے اختلافات ختم کر کے جشن منانا چاہیے کیونکہ یہ ہمارا مزہبی تہوار ہے انھوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو یکجا و متحد ہو کر جشن منانا چاہیے اور ان افراد کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے جن کی بدولت ہمیں اکٹھے ہونے جا موقع ملا اس موقع پر سراج ملک۔ مسز چوہان اور دیگر نے کہا کہ آج عید مِلن پارٹی کا اہتمام کر کے کوونٹری فلاور اور دھنک میوزک اکیاڈمی نے ثابت کر دیا کہ ان کے نزدیک پاکستان اور اپنے مزہبی تہوار کا کتنا احترام ہے انھوں نے کہا کہ دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ اتحاد قائم کریں اور اپنے ملک اور مذہب کا پرچار کریں جس سے آپ کی مثبت تشہیر ہو گی اور دنیا آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی معروف گلوکاروں نے اس موقع پر اپنی اپنی آواز کا جادو جگایا جس سے شرکائ خاصے محظوظ ہو? تقریب میں معروف صحافی۔ چوہدری اللہ دتہ نے کہا کہ کمیونٹی اور کوونٹری فلاور کے مقاصد قابل قدر اور حوصلہ افزائ ہیں انھوں نے کوونٹری میں مثبت سرگرمیوں کا آغاز کر کے ایک خوشگوار ماحول پیدا کیا ہماری کمیونٹی کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہے ۔